blog

یہ میرا کام نہیں‘‘ کہنا چھوڑ دیں ’’

  • Date:

    Sep 26 2019
  • Writer by:

    Social Media Dawateislami
  • Category:

    Islamic Culture

ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا ، کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا تو اُس نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا ، رنگ مکمل کر کے شام کو آس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا ، دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا ، پینٹر کے استفسار پر اُس نے بتایا کہ اگلے دن اس کے بچّے اُس کے علم میں لائے بغیر کشتی لے کر سمندر کی طرف نکل گئے تھے اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ہو گیا ، لیکن شام کو بچّوں کو ہنستے مسکراتے واپس آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا ، اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لیئے محبت کا ایک ادنیٰ اظہار ہے ،

آپ کی زندگی میں بھی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے جو آپ کے کام نہیں مگر وہ کام بھی کرتے جائیے ، نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی کسی نہ کسی کی زندگی بچاتی ہے ، کسی نہ کسی کی خوشیوں کا باعث بنتی ہے.

Share this post:

(0) comments

leave a comment