blog

دعوتِ اسلامی نے عورتوں کے لئے کیا کیا؟

  • Date:

    Oct 19 2023
  • Writer by:

    Social Media Dawat-e-Islami
  • Category:

    Islam

دنیا کی ہر Organization کا کوئی نہ کوئی بنیادی مقصدضرور ہوتا ہے جو اس Organization کی بقا کا بھی ضامن ہوتا ہے، اگر وہ مقصد مضبوط اور جان دار ہو تو اس organization کو ترقی کی بلندیاں چھونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ چنانچہ 2 ستمبر 1981عیسوی کو دعوتِ اسلامی کے بانی،امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اصلاحِ اُمّت کے عظیم مقصد سے جس organization کی بنیاد رکھی ، آج! لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مسلمان اس کا حصہ ہیں۔ دعوتِ اسلامی نے مرد حضرات میں ہی نہیں بلکہ خواتین میں بھی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو Promote کیا،یہ ایک حقیقت ہے کہ دعوتِ اسلامی نے آج تک جو ترقی کی ہے اس میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کا بھی بہت Important Role رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دعوت اسلامی کے تحت especially اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کی اشاعت و ترویج کے لئے کئی Departments قائم ہیں۔

دعوتِ اسلامی کا خواتین کو زندگی کے ہر ہر Step پر اور ہر ہر فیلڈ میں Islamic Guidanceفراہم کرنا اور ان کی ضروری تعلیم کے لئے مناسب انتظام کرنا یقیناً ایک بہت بڑی خدمت ہے۔ چنانچہ دعوت ِ اسلامی نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے نام سے ایک ایسا Department قائم کیا جس کے تحت تمام خاص و عام خواتین کو گھروں، اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو درست تلفظ کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں نماز، غسل اور وضو وغیرہ کے بنیادی اور ضروری احکام بھی سکھائے جاتے ہیں۔دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک اس وقت 10265مدرسۃ المدینہ بالغات قائم ہیں جن میں 98ہزار 693 اسلامی بہنیں زیرِ تعلیم ہیں۔

دعوتِ اسلامی نے پہلے اسلامی بہنوں کو قرآنِ کریم سکھایا اور اس کی بنیادی تعلیم سے آگاہ کیا، پھر قرآن مکمل کرنے والی خواتین کو بہترین معلمہ (ٹیچر) بنانے کے لئے مختلف کورسز کا بھی اہتمام کیا مثلاً *12 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی) *26 دن کا مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)* 6 Months کا ناظرہ قرآن کورس (غیر رہائشی)*90 دن اور 63 دن پر مشتمل تجوید القرآن کورس*41 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس۔

اگست 2022 سے جولائی2023 تک 4 ہزار 26کورسز کروائے گئے جن میں 70 ہزار 82 خواتین نے شرکت کی۔جب دیکھا گیا کہ اب کئی مقامات پر یہ کورسز کی ہوئی ایسی ماہر اسلامی بہنیں ٹیچرز موجود ہیں جو آگے بڑی آسانی سے قرآنِ کریم پڑھا سکتی ہیں تو گلی گلی بچیوں کے مدرسۃُ المدینہ قائم کرنے کا آغاز کیا گیا ۔اس وقت گلی گلی میں قائم ان 5428 مدارس المدینہ سے 61 ہزار 7 سو 74کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر بچیاں مخصوص وقت میں قراٰنِ کریم فی سبیل اللہ پڑھنا سیکھ رہی ہیں۔

دعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ مختلف طبقوں اور Departmentsسے Associated خواتین مثلاً شعبہ طب، شعبہ تعلیم، شعبہ رابطہ اور اس کے ماتحت شعبہ جات، شادی شدہ، صاحب ِاولاد اور بزرگ خواتین، نیز بچوں اور بچیوں کو 1دن سے لے کر 26 دن پر مشتمل تجوید، فقہ، عقائد، گناہوں کی معلومات، اخلاقیات، سیرت، گھر داری کے معاملات اور حقوق العباد وغیرہ سکھانے کے لئے 22 ہزار 9 سو 88شارٹ کورسز کا اہتمام کیاجس میں 3لاکھ91ہزار 8 سو 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

خواتین کو عالمہ، مبلغہ اور مفتیہ بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک میں سینکڑوں جامعات المدینہ گرلز بنائے ہیں۔ جہاں سے اب تک 13 ہزار 4 سو 95 خواتین علمِ کر کے دنیا بھر میں علمِ دین کو پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اس شعبے کے تحت مزید یہ 8 کورسز بھی کروائے جاتے ہیں:

(1)تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہ:پردے کی رعایت کے ساتھ مفتیان ِ کرام کی زیرِ نگرانی نئے انداز میں تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہ کی کلاسز بھی جاری ہیں۔

(2)فیضانِ شریعت کورس:یہ 25 ماہ کا کورس ہے، جس میں تجوید و قراءت، منتخب سورتوں کا ترجمہ و تفسیر، منتخب احادیث کا ترجمہ و شرح، منتخب آیات و احادیث ترجمہ کے ساتھ حفظ، عقائدِ اسلام، فقہ، آدابِ اسلام اور سیرت کے علوم پڑھائے جاتے ہیں۔

(3)فیضانِ قرآن و سنت کورس:یہ 12 ماہ مسلسل جاری رہنے والا کورس ہے،جس میں تجوید و قراءت،اسلامی عقائد و مسائل،منتخب احادیث کا درس اور مکمل قرآنِ کریم کی تفسیر شامل ہے۔

(4)فیضانِ تجوید و نماز کورس:یہ بھی 2 1 ماہ جاری رہنے والا کورس ہے،جس میں بچیوں کو تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ پاک، منتخب سورتیں،6 کلمے،ایمان کی صفات، نماز کی عملی مشق،منتخب اور مسنون دعائیں نیز صحیح تلفظ کے ساتھ نماز یاد کروائی اور سکھائی جاتی ہے۔

(5)فیضانِ علم کو رس:یہ 41 کلاسز پر مشتمل کورس ہے، ہفتہ وار ایک کلاس ہوتی ہے،جس میں تجوید و قراءت اور ارکانِ اسلام کے مختصر مسائل سکھائے جاتے ہیں۔یہ کورس مخصوص مقامات کے لئے ہے جو انگلش اوراُردو زبان میں کروایا جا تا ہے۔

(6)کلیۃ الشریعہ:گریجویٹ اسلامی بہنوں کے لئے M.A مساوی چار سالہ یومیہ تین گھنٹے کی کلاس پر مشتمل کورس۔

(7)ورچوئل فیضانِ شریعت:دورِ جدید کے تقاضے کے مطابق فاصلاتی” آن لائن“ فیضانِ شریعت25 ماہ کا کورس۔

(8)تصنیف و تحریر:تصنیف و تحریر کی صلاحیت بڑھانے کے لئے جامعات المدینہ گرلز کی معلمات و طالبات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ہونے والے تحریری مقابلہ میں بھرپورحصہ لینے کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔

یاد رہے! دعوتِ اسلامی نے صرف دینی اداروں کے قیام اور ان میں پڑھنے والی بچیوں وغیرہ کی ضروری دینی تعلیم پر ہی Focusنہیں کیا بلکہ عورتوں کو دورِ جدید کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنانے کے لئے بڑے ہی زبردست ادارے بھی قائم کئے ہیں۔ الحمدُ للہ! اس وقت ملک و بیرونِ ملک میں قائم کمپیوٹر و سائنس لیبز سے آراستہ دار المدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ذریعے کوالیفائیڈ پروفیشنل فی میل ٹیچرز کی نگرانی میں بچیوں کو ضروری دنیاوی علوم و فنون شرعی تقاضوں کے مطابق سکھائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک و بیرونِ ملک کی وہ خواتین اور بچیاں جنہیں قریبی علاقوں میں جامعات و مدارس نہ ہونے یا کسی مجبوری کی وجہ سے قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنےمیں آزمائش کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا یا آج کی مصروف زندگی میں جو خواتین گھر سے نکل کر علمِ دین حاصل نہیں کر سکتیں، دعوتِ اسلامی نے ان کی علمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ”فیضان آن لائن اکیڈمی“ کا قیام کیا، یہ شعبہ 85 Countries میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کی بدولت گھر بیٹھے قرآنِ کریم سیکھنا اور دینی علوم پر مشتمل کورسز (مثلاً عالمہ کورس، عقیدۂ ختمِ نبوت،تفسیر کورس، حفظ القرآن، نیو مسلم کورس وغیرہ) کرنا بہت Easy بنادیا ہے۔اس میں 85 Countriesسے اسلامی بہنیں داخلہ لے کرفائدہ اٹھا رہی ہیں یا اٹھا چکی ہیں۔

Share this post:

(0) comments

leave a comment