blog

مسلمانوں کی زندگیاں بدلنے میں دعوت اسلامی کےتنظیمی نظام کا کردار

  • Date:

    Nov 02 2023
  • Writer by:

    Social Media Dawat-e-Islami
  • Category:

    Islam

نظام جتنا مضبوط ہو، ترقی اتنی تیزی سے آتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دعوتِ اسلامی زندگیاں بدلنے والی تنظیم ہے۔ یہ گویا ایک درخت ہے، ایسا درخت...!! جس کا تنا مضبوط، چھاؤں گھنی اور پھل میٹھے ہیں۔ ہر کوئی اپنے ذوق اور ضرورت کے مطابق اس سے فائدہ حاصِل کر رہا ہے، کوئی اسے دُور سے دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کر رہا ہے، کوئی اس کے سائے میں آرام فرما ہے، کوئی پھل کھا رہا ہے اور کوئی اسے پانی دے کر مزید بڑا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اور یہ سب دعوتِ اسلامی نے صِرْف 42 سال کے مختصر عرصے میں نہ صرف حاصل کیا بلکہ ایک انقلاب برپا کیا ہے، کم و بیش زِندگی کے ہر شعبے میں دعوتِ اسلامی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے 80 سے زائد شعبہ جات قائِم ہیں:

٭جامعۃُ المدینہ کے ذریعے عِلْمِ دین کا نُور تقسیم ہو رہا ہے۔

٭مدرسۃُ المدینہ کے ذریعے قراٰن کا فیضان عام کیا جا رہا ہے ۔

٭دارُ المدینہ انٹرنیشل اسلامِک اسکول سسٹم دورِ حاضِر کی تعلیمی ضرورتوں کو پُورا کرنے والا ادارہ ہے ۔

٭فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دُنیا بھر میں آن لائن گھر بیٹھے عِلْم کی روشنی پھیل رہی ہے ۔

٭مدنی قافلوں کے ذریعے دُنیا کے کونے کونے میں سنّتوں کا پیغام پہنچ رہا ہے ۔

٭نیک اعمال کے ذریعے کردار نکھر رہے ہیں ۔

٭جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے بیسیوں موبائل ایپلی کیشنز موجود ہیں ۔

٭مدنی چینل گھر گھر عِلْمِ دِین کا نُور بانٹ رہا ہے ۔

٭دنیا بھر میں دور حاضر کا سب سے موثر میڈیم سوشل میڈیا مختلف ویب سائٹس، یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز کے ذریعے بھی اصلاح کا سامان کر رہا ہے ۔

٭مسجدیں تعمیر ہو رہی ہیں ۔

٭بےنمازی نمازی بن رہے ہیں ۔

٭بگڑے ہوئے سدھر رہے ہیں ۔

٭چور، ڈاکو، نشے کے عادی توبہ کر کے نیک انسان بن رہے ہیں ۔

٭گُناہوں میں کمی آ رہی ہے ۔

٭نیکی کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔

٭کتابیں لکھی جا رہی ہیں ۔

٭علما تیار ہو رہے ہیں ۔

٭غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو رہے ہیں ۔

٭FGRF کے ذریعے فلاحی کام بھی دُنیا بھر میں کئے جارہے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے ذریعے برپا ہونے والے اس مثبت انقلاب کے پیچھے ایک مضبوط نظام قائم ہے۔

اللہ پاک اس سارے تنظیمی نِظَام کو، اس کی خوبیوں کو، اس کے مثبت نتائج کو قائم دائم فرمائے، اسے مزید ترقیاں نصیب کرے۔ آمین

Share this post:

(0) comments

leave a comment