blog

ایک شراب اور 10 خطرناک خرابیاں

  • Date:

    Nov 30 2019
  • Writer by:

    Social Media Dawateislami
  • Category:

    Islamic Culture


(
1بندے کی عقل میں فتور ڈال دیتی ہے اس طرح وہ بچو ں کے لئے تماشااور مذاق بن جاتاہے ۔

(2مال کو ضائع اور بر باد کرتی اور تنگدستی کا سبب بنتی ہے

(3مسلمانوں میں دشمنی کاسبب ہے۔

(4شراب کھانے کی لذت اور درست کلام سے محروم کردیتی ہے۔

(5)بعض اوقات شراب، شرابی کی بیوی کو اس پر حرام کردیتی ہے

(6یہ ہر برائی کی چابی ہے جو بہت سے گناہوں میں مبتلاکر دیتی ہے

(7)یہ بدکاروں کی مجلس میں لے جاتی ہے شرابی کی بد بو سے اس کے کاتب فرشتو ں کو تکلیف پہنچتی ہے ۔

(8یہ شرابی پر آسمانوں کے دروازے بند کردیتی ہے چالیس دن تک نہ اس کا کوئی عمل اوپر پہنچتا ہے نہ ہی دُعا ۔

(9اَسّی کو ڑے واجب کردیتی ہے ،اگر وہ دنیا میں اس سزا سے بچ بھی گیا تو آخرت میں مخلوق کے سامنے اسے کوڑے مارے جائیں گے۔

(10یہ شرابی کی جان اور ایمان کو خطرے میں ڈال دیتی ہے اس لئے مرتے وقت ایمان چِھن جانے کا خدشہ رہتاہے۔

  )آنسوؤں کا دریا ملخص ص290تا292  (

Share this post:

(0) comments

leave a comment